تعلیمی شعبے کو ترقی دیئے بغیر ملک کوخوشحالی اورترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جا سکتا،میاں افتخار احمد

Published on May 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

نارووال(یو این پی)تعلیم ایک انمول خزانہ ہے جس کی حقیقت اور قدر و قیمت سے آشنا ہونے کے بعد ہی نوجوان حقیقی معنوں میں پاکستان کی ترقی میں اہم رول ادا کر سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارممتاز ماہرین تعلیم، شفیق استاد اور اعلی اخلاق سے مزین شخصیات میاں افتخار احمد اور شیخ افتخار علی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے کو ترقی دیئے بغیر ملک نہ تو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ترقی یافتہ اقوام کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کے بغیر معاشرے میں انصاف کا بول بالا ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی دور تعلیم بچوں کی شخصیت اور مزاج کی تعمیر میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔ابتدائی تعلیم میں صرف خواندگی فراہم کرنا شامل نہیں ہے بلکہ بچوں کا متوازن انداز میں نشو نما پانا ابتدائی تعلیم کا ایک بڑا جز ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں، انداز تدریس اور نصاب میں اس بات کو بطور خاص اولیت دی جانی چاہئے کہ بچہ صرف تعلیم ہی نہیں مکمل تربیت بھی حاصل کرے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题