ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کا ضلع میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے سنٹروں کا دورہ

Published on May 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کا ضلع میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے سنٹروں کا اچانک دورہ انہوں نے امتحانی مراکز میں طالب علموں کو پینے کے پانی ،کمروں کی لائٹس اور پنکھوں کے اتنظامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول اور ایم سی بوائز ہائی سکول کے امتحانی مراکز میں سپرنٹنڈنٹس اور نگران عملہ سے متعلقہ سکول انتظامیہ کی جانب سے تعاون اور پر سکون ماحول میں امتحانا ت منعد کروانے سے متعلق بھی دریافت کیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے امتحانی مراکز کو بوٹی مافیا سے پاک کیا ہے طالب علموں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور قابلیت ثابت کرنے کے لئے امتحانی مراکز میں پر سکون ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ امتحانی مراکز کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے اور امتحانی سنٹرز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ کو روکنے کے لئے دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes