موجودہ حکومت نے ملک میں بجلی کی قلت دور کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے‘ وزیراعظم محمد نواز شریف

Published on May 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 585)      No Comments
12
اسلام آباد ۔۔۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک میں بجلی کی قلت دور کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے‘ ہم ملک میں اندھیروں کا خاتمہ کرکے ہر گھر روشن کریں گے‘ دیامر بھاشا ڈیم سے 4500 میگاواٹ ‘ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 969 میگاواٹ‘ جامشورو پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ اور نندی پور پاور پراجیکٹ سے 425 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی‘ توانائی کے بحران کے خاتمے سے سماجی و اقتصادی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔ وہ منگل کو پورٹ قاسم میں 1320 میگاواٹ کے کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ‘ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ‘ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی‘ پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈانگ ‘ پاکستان میں قطر کے سفیر سیار عبدالرحمان الموادان‘ پاور چائنہ کے چیئرمین فان جی جیانگ‘ المرکارب گروپ کے چیئرمین شیخ جاسم ‘ وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہیں کامران مائیکل اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملک سے اندھیرے دور کردیں گے اور ایک دن آئے گا جب ملک کے ہر گھر میں بجلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ گیارہ ماہ میں ایک دن بھی ضائع نہیں کیا اور پہلے مرحلے میں کوئلہ سے چلنے والے 660 میگاواٹ کا بجلی گھر توانائی کے بحران کے حل کے لئے حکومت کے عزم کا عکاس ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد انہوں نے زیادہ تر وقت ماہرین کی مشاورت سے ملک کو توانائی کے بحران سے باہر نکالنے کے لئے استعمال کیا جو حکومت کی ترجیحات کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اس منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کیں اور مختصر وقت میں اس کا آغاز کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد شروع دن سے میرا یہ یقین ہے کہ توانائی کے مسئلہ کو حل کئے بغیر سماجی و اقتصادی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ہے‘ بحران کی شدت کا تقاضا ہے کہ پراجیکٹس پر دن رات کام کیا جائے تاکہ ہم اندھیروں کو روشنی سے بدل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پر اس منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنا خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ملکی معیشت میں کراچی کی اہمیت پر کسی بات کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئلہ سے سستی بجلی پیدا ہوتی ہے اس لئے بلوچستان میں گڈانی میں 660 میگاواٹ فی کس پیداواری صلاحیت کے دس بجلی گھروں کے منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme