حکومت آزاد کشمیر نے طلاق رجسٹریشن فیس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

Published on May 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

کوٹلی(یو این پی)حکومت آزاد کشمیر نے طلاق رجسٹریشن فیس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،رجسٹریشن فیس 550روپے نافذ کی گئی ہے،رجسٹریشن فیس میں تجوید القرآن ٹرسٹ 500روپے اور کشمیر لبریشن سیل کی مد میں 50روپے کی رقم شامل ہے۔طلاق رجسٹریشن سے طلاق کی شرح میں اضافہ یا کمی کے رجحان کا اندزہ لگایا جا سکے گااور تحریک آزادی کشمیر کے لیے فنڈز میں اضافہ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ مالیات حکومت آزاد کشمیر نے سیکریٹیریٹ مذہبی اموراوقاف مظفر آبادکی تحریک پر ریاست میں طلاق رجسٹریشن فیس کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔جس کے مطابق فی طلاق رجسٹریشن فیس 550روپے مقرر کی گئی ہے جس میں 500روپے تجوید القرآن اور 50روپے لبریشن سیل فنڈز کی رقم شامل ہے۔آزاد کشمیر میں طلاق رجسٹریشن فیس سے تحریک آزادی کشمیر کے لیے فنڈز جمع ہو سکیں گے اور آزاد ریاست میں طلاق کی شرح بڑھنے یا کم ہونے کے رجحان کا اندازہ بھی لگایا جا سکے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes