سیکورٹی فورسز اور بچوں کی شہدات کا واقعہ انتہائی دل خراش ہے، میرضیا اللہ لانگو

Published on May 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی)صوبائی مشیرداخلہ میرضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔صوبائی مشیرداخلہ نے دھماکے میں شہید ہونے والے کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت اور قوم شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور بچوں کی شہدات کا واقعہ انتہائی دل خراش ہے، ملک و قوم کی حفاظت کے لئے پاک فوج کی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes