فوج کی عزت کا برقرار رہنا مضبوط پاکستان کے لئے بہت ضروری ہے۔احسن اقبال

Published on May 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

نارووال(یو این پی)وفاقی وزیرڈویلپمنٹ چوہدری احسن اقبال کی نارووال میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں 4سال اقتدار پر رھنے والا لیڈر ملک کی آزادی کا خواب دوبارہ بیچ رھا ھے۔دھاندلی سے اقتدار حاصل کرنے والے لیڈر نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کر دیا۔اس کے دور حکومت میں انڈیا نے کشمیر کو ھڑپ کیا بدترین مہنگائی نے پاکستان کو متاثر کیا ھے۔اج واقعہ پاکستان جاگ چکا ھے اب یہ کسی بہروپیے پر اعتماد نہیں کرے گا۔آج ہر شہری جانتا ھے کہ 4سال اقتدار کے بعد ان کے پاس عوام کو بتانے کے لئے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ہمارے دور میں توانائی سمیت بری بڑی شاہراہوں کے منصوبے مکمل کیے گئے۔آج لوڈشیڈنگ کا سامنا ھم نے ہزاروں میگا واٹ کے منصوبے مکمل کیے۔آج بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بند ہے کیونکہ ایندھن کے سودے پرانی حکومت کی سستی کی وجہ سے نہ ھو سکے۔عمران نیازی کی نالائق حکومت وقت پر ایندھن کے سودے کرنے میں ناکام رہی۔آپ نے پاکستان کو اپنی انا پرستی کی آگ میں جلایا۔پاکستان کی معیشت کا بیرونی طور پر چین۔آپ نے سی پیک پر بے بنیاد الزامات لگا کر چین کو ان منصوبوں سے پیچھے ھونے پر مجبور کیا۔جن منصوبون کی منظوری ھم لے چکے تھے آپ نے تو وہ منصوبے بھی جاری نہ کرسکے۔یورپی یونین جس نے ہمیں جی ایس پی پلس کا سٹیٹس دیا ھے آپ کی وجہ سے آج ہمارے ان سے تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ امریکہ ہماری برآمدات کی بڑی مندی ھے اور ہمارے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرتے ہیں آپ کی وجہ سے آج امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات کو نقصان ہوا ھے۔خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات عمران خان کی وجہ سے خراب ہوئے ہیں۔آپ نے اپنی ذاتی آنا کی بنیاد پر مسجد نبوی کی حرمت کو پامال کروایا جو آج تک کبھی کسی کو جرات نہیں تھی۔آپ پاکستان کے قومی اداروں کو نقصان پہنچا کر دشمن کے عزام کو پورا کر رھے ہیں۔فوج کی عزت کا برقرار رہنا مضبوط پاکستان کے لئے بہت ضروری ہے۔آپکا سیاسی بیانیہ ہمارے قومی اداروں کو تباہ کر رہا ہے۔آپ نے آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کیا تب آپ کی قومی غیرت کہاں سیر کرنے گئی ھوئی تھی تب آپ نے وہ خودکشی کیوں نہ کی جس کا آپ ڈکر کرتے تھے آج ملک قرضوں کے کوہ ہمالیہ میں آپ کی وجہ سے ہے۔میرے اوپر قاتلانہ حملہ آپ کی جماعت کے لوگوں نے کروایا ھے۔ آپ نے نواز شریف کو جیل میں مارنے کی کوشش کی تھی آج آپ کس منہ سے کہتے ہیں کہ میرے قتل کی سازش ھو رھی ہے۔آپ مظلوم نہیں ظالم ہیں نالائق ہیں آپ کی نالائقی کی قیمت آج یہ قوم بھگت رہی ہے۔نئے نئے قومی نغمے گانے کی بجائے اپنے 4 سالوں کا حساب دیں۔آپ کو ایسٹیبلشمنٹ کی %200حمایت حاصل تھی۔آپ 4 سالوں کا حساب دیں۔آپ نئے نغموں سے راہ فرار حاصل نہیں کر سکتے۔آج پاکستان کو قومی وحدت کی ضرورت ہے اس ملک پر رحم کریں اس ملک کو اس بند گلی مین مت گھسیٹیں جہاں دشمن اس کو دیکھنا چاہتے ہیں۔آپ عدالت جائیں اور فارن فنڈنگ کا حساب دیں۔آپ نے عدالتوں کا مذاق بنایا ھوا ھے۔ سپریم کورٹ نے جو کچھ کیا وہ انکی آئنی ذمے داری ھے۔ آپ ایک آئن شکن ہیں۔جو رویے آپ اپنا رھے ھیں یہ اس ملک کے لئے اچھے نہیں۔ھم آپ کو اس لئے ڈھیل دے رھے ہیں کہ ھم اس ملک میں لڑائی نہیں چاہتے۔آپ کے ایم این اے سپیکر کو کہتے ہیں کہ ھم سے بزور استعفے لئے گئے۔آئیں اور قومی اسمبلی میں بیٹھ کر الیکشن اصلاحات کمیٹی میں بیٹھیں تاکہ ریفارمز ھو سکیں۔خدارا اس ملک کی ترقی کی راہ میں حائل نہ ھوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes