پاکستان میں حکومت امریکہ کے اشارے پر تبدیل ہو تی ہے مشتاق احمد غنی

Published on May 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

ایبٹ آباد (یو این پی )گورنر خیبر پختون خوا مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت امریکہ کے اشارے پر تبدیل ہو تی ہے۔آزادی مارچ میں سب سے بڑا قافلہ خیبر پختون خوا سے جائے گا ۔ عمران خان کی کال پر فرنٹ مورچے میں رہ کر تمام رکاوٹیں عبور کر کے اسلام آباد پہنچیں گے جو بھی ہوا سب سے پہلے ہمارے ساتھ ہوگا۔ملک کے موجودہ حالات میں امریکہ کی ایما پر سازش کی گئی اسی سازش کے تحت مداخلت ہوئی۔سندھ ہاؤس میں منڈی لگا کر ایم این ایز کو 20 کروڑ میں خریدا جا تا رہا ہے۔ جس کا تماشا دنیا نے دیکھا،اس کے باوجود کسی نے ہماری آواز نہیں سنی۔نوازشریف کے دور میں 4 سو ڈرون حملے ہوئے۔جب کہ عمران خان کے دور میں ایک ڈرون اٹیک کرنے کی جرات نہیں کی گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں غنی باغ ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختون خوامحمود خان ،ایم پی اے الحاج قلندر خان لودھی،نذیر احمد عباسی،مومنہ باسط،سابق ایم این اے علی خان جدون،ڈاکٹر اظہر خان جدون،ریجنل صدر علی اصغر خان،پی ٹی آئی رہنما شہزاد گل اعوان،صفدر تنولی،وسیم شہزاد خٹک نے بھی خطاب کیا۔گورنر خیبر پختون خوا مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا نوازشریف نے جب امریکی صدر سے ملاقات کی ان کے ماتھے پر پسینہ تھا۔ ایک ہمارا شیر دل لیڈر ہے جس کے ہاتھ میں نہ پرچی اور نہ پانی کا گلاس ہے۔ان کے ساتھ اللہ کی مدد ہے۔جو ٹرمپ کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتا تھا۔،عمران خان ایک سیاست دان ہی نہیں آکسفورڈ یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا ہے کہ نہ خود جھکیں گے اور نہ قوم کو جھکنے دیں گے۔ مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جو امریکہ کی غلامی سے نجات چاہتا ہے۔پاکستان ایٹمی قوت ہے اس کے باوجود یہاں کی حکومت امریکہ کے اشارہ سے تبدیل ہوتی ہیں۔عمران خان سے سوال ہوا پہلے تو 4 سو حملے ہو چکے اب اگر امریکہ اڈے مانگے تو انہوں نے برملا انکار کیا۔جس کی ان کو سزا دی گئی۔امریکہ حکم عدولی نہیں مانتا ذوالفقار علی بھٹو،جنرل ضیاء الحق کو راستہ سے ہٹایا گیا۔زداری نواز تو ہے ہی بزدل لیڈر ہیں ان کا سرمایہ بائر ممالک میں پڑا ہوا۔عمران خان موروثیت پر یقین نہیں رکھتا وہ کہتا ہے میرے بعد ان کی پارٹی سے ہی کوئی اوپر آئے۔ان کی سوچ سب سے پہلے پاکستان ہے۔وہ اس ملک کو غلامی سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔آزادی مارچ میں سب سے بڑا قافلہ خیبر پختون خوا سے جائے گا۔۔گورنر خیبر پختون خوا مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا آزادی مارچ میں تمام رکاوٹیں عبور کر کے فرنٹ مورچے میں ہوں گے۔جو بھی ہوا سب سے پہلے ہمارے ساتھ ہوگا۔خواتین ونگ،آئی ایس ایف کے نوجوان بھی ساتھ ہوں گے۔گورنر خیبر پختون خوا مشتاق احمد غنی نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا کی جنہوں نے سیاحت کے فروغ کے لئے دہمتوڑ بائی پاس6 کی تعمیر کے فنڈ مہیا کیا ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ایبٹ آباد میں بڑے ترقیاتی کام کئے،24 کروڑ کی لاگت سے کامرس کالج بنایا،عجائب گھر،ریسکیو ون ون ٹو،شملہ پہاڑی پارک سمیت بے شمار منصوبے ہیں جو کو مکمل کئے۔ تنقید کرنے والون کو بتانا چاہتے ہین اب ان کے لئے تاج محل آگرہ نہیں بنا سکتے۔ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)گورنر خیبر پختون خوا مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت امریکہ کے اشارے پر تبدیل ہو تی ہے۔آزادی مارچ میں سب سے بڑا قافلہ خیبر پختون خوا سے جائے گا ۔ عمران خان کی کال پر فرنٹ مورچے میں رہ کر تمام رکاوٹیں عبور کر کے اسلام آباد پہنچیں گے جو بھی ہوا سب سے پہلے ہمارے ساتھ ہوگا۔ملک کے موجودہ حالات میں امریکہ کی ایما پر سازش کی گئی اسی سازش کے تحت مداخلت ہوئی۔سندھ ہاؤس میں منڈی لگا کر ایم این ایز کو 20 کروڑ میں خریدا جا تا رہا ہے۔ جس کا تماشا دنیا نے دیکھا،اس کے باوجود کسی نے ہماری آواز نہیں سنی۔نوازشریف کے دور میں 4 سو ڈرون حملے ہوئے۔جب کہ عمران خان کے دور میں ایک ڈرون اٹیک کرنے کی جرات نہیں کی گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں غنی باغ ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختون خوامحمود خان ،ایم پی اے الحاج قلندر خان لودھی،نذیر احمد عباسی،مومنہ باسط،سابق ایم این اے علی خان جدون،ڈاکٹر اظہر خان جدون،ریجنل صدر علی اصغر خان،پی ٹی آئی رہنما شہزاد گل اعوان،صفدر تنولی،وسیم شہزاد خٹک نے بھی خطاب کیا۔گورنر خیبر پختون خوا مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا نوازشریف نے جب امریکی صدر سے ملاقات کی ان کے ماتھے پر پسینہ تھا۔ ایک ہمارا شیر دل لیڈر ہے جس کے ہاتھ میں نہ پرچی اور نہ پانی کا گلاس ہے۔ان کے ساتھ اللہ کی مدد ہے۔جو ٹرمپ کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتا تھا۔،عمران خان ایک سیاست دان ہی نہیں آکسفورڈ یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا ہے کہ نہ خود جھکیں گے اور نہ قوم کو جھکنے دیں گے۔ مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جو امریکہ کی غلامی سے نجات چاہتا ہے۔پاکستان ایٹمی قوت ہے اس کے باوجود یہاں کی حکومت امریکہ کے اشارہ سے تبدیل ہوتی ہیں۔عمران خان سے سوال ہوا پہلے تو 4 سو حملے ہو چکے اب اگر امریکہ اڈے مانگے تو انہوں نے برملا انکار کیا۔جس کی ان کو سزا دی گئی۔امریکہ حکم عدولی نہیں مانتا ذوالفقار علی بھٹو،جنرل ضیاء الحق کو راستہ سے ہٹایا گیا۔زداری نواز تو ہے ہی بزدل لیڈر ہیں ان کا سرمایہ بائر ممالک میں پڑا ہوا۔عمران خان موروثیت پر یقین نہیں رکھتا وہ کہتا ہے میرے بعد ان کی پارٹی سے ہی کوئی اوپر آئے۔ان کی سوچ سب سے پہلے پاکستان ہے۔وہ اس ملک کو غلامی سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔آزادی مارچ میں سب سے بڑا قافلہ خیبر پختون خوا سے جائے گا۔۔گورنر خیبر پختون خوا مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا آزادی مارچ میں تمام رکاوٹیں عبور کر کے فرنٹ مورچے میں ہوں گے۔جو بھی ہوا سب سے پہلے ہمارے ساتھ ہوگا۔خواتین ونگ،آئی ایس ایف کے نوجوان بھی ساتھ ہوں گے۔گورنر خیبر پختون خوا مشتاق احمد غنی نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا کی جنہوں نے سیاحت کے فروغ کے لئے دہمتوڑ بائی پاس6 کی تعمیر کے فنڈ مہیا کیا ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ایبٹ آباد میں بڑے ترقیاتی کام کئے،24 کروڑ کی لاگت سے کامرس کالج بنایا،عجائب گھر،ریسکیو ون ون ٹو،شملہ پہاڑی پارک سمیت بے شمار منصوبے ہیں جو کو مکمل کئے۔ تنقید کرنے والون کو بتانا چاہتے ہین اب ان کے لئے تاج محل آگرہ نہیں بنا سکتے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题