اوکاڑہ یونیورسٹی اور حکومت پنجاب میں وومن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کےلیے معاہدہ

Published on May 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

اس سنٹر کے قیام سے یونیورسٹی کی طالبات کو پیشہ وارانہ صلاحیتیں سیکھنے کا موقع ملے گا: پروفیسر زکریا ذاکر
اوکاڑہ(یو این پی/شیخ ندیم شیراز) یونیورسٹی اور حکومت پنجاب کے وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت پہ دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت یونیورسٹی میں طالبات کو پیشہ وارانہ صلاحیتیں سکھانے اور ان کو کئیریر کے متعلق رہنمائی فراہم کرنے کےلیے ایک وومن ڈویلپمنٹ سنٹر قائم کیا جائے گیا۔ یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار، جمیل عاصم، کو اس سنٹر کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جب کہ اس کی فوکل پرسن شعبہ کمپیوٹر سائنس کی لیکچررار، افراء پرویز، ہوں گی۔ اس موقع پر اوکاڑیونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکرنے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کی مجموعی تعداد میں 67 فیصد طالبات ہیں اور یہ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے کہ ہم ان طالبات کو جاب مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ضروری صلاحیتوں سے آراستہ کریں تاکہ یہ دوران تعلیم اورفارغ التحصیل ہونے کے بعد باعزت روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں۔ وومن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے جمیل عاصم نے بتایا کہ اس سنٹر میں پیشہ ور اساتذہ طالبات کو سی وی میکنگ، ویب ڈویلپمنٹ، رپورٹ رائٹنگ، انٹرویو ، کیئریر پلاننگ، اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ پہ ٹریننگ دیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان صلاحیتوں کے حصول سے طالبات اپنے آپ کو جاب مارکیٹ کے جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے قابل ہو سکیں گی۔ اس معاہد ے کے تحت حکومت پنجاب یونیورسٹی کو وومن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کےلیے فنڈز اور دیگر سامان جیسا کہ فرنیچر، کمپیوٹرز اور آئی ٹی کا سامان فراہم کرے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes