شہر قائد کی بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا، خاتون جاں بحق

Published on May 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments


کراچی: (یواین پی) شہر قائد کی بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے باعث ایک خاتون جاں بحق ہو گئی، تین پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے بولٹن مارکیٹ کے قریب کاغذی بازار میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ دھماکے کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو حصار میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes