پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار کا-30واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

Published on May 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار کا-30واں یوم پیدائش آج 18مئی بروز بدھ کو منایا جائیگا وہ 18 مئی1992 کوکراچی میں پیداہوئیں اس سلسلہ میں کراچی سمیت ملک بھر میں تعزیتی تقریبات انعقاد پذیر ہونگی جس میں شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی خدمات کے اعتراف میں خراج عقیدت پیش کیا جائیگا مریم مختیارکے والد کرنل (ر) مختیاراحمد شیخ پاک فوج میں شامل تھے مریم فوجی گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ملک و قوم کیلئے کچھ کردکھانے کی امنگ ان میں بچپن سے ہی موجزن تھی۔ وہ24 نومبر 2015کے روز میانوالی کے قریب کندیاں میں فضائیہ کے ایف ٹی سیون طیارے کو معمول کی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجہ میں مریم مختیار شہید ہوگئی تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog