مجر مانہ خا موشی کے نتیجہ میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر تباہ و بر باد

Published on May 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

شہر کے مختلف مقامات پر قائم ناجائز اڈے اور لوڈنگ و اوور چارجنگ کا سلسلہ جاری
جھنگ (یواین پی/ شیخ توصیف حسین) ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جھنگ خالد قریشی کی مجر مانہ خا موشی کے نتیجہ میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر تباہ و بر باد شہر کے مختلف مقامات پر قائم ناجائز اڈے اور لوڈنگ و اوور چارجنگ کا سلسلہ جاری ایوب چوک سیشن چوک آ دھیوال چوک تھانہ صدر چوک اور بالخصوص جنرل بس سٹینڈ جھنگ ٹریفک پو لیس کے عملے کا غائب ہو نا مذکورہ آ فیسر کی کر پشن کا واضح ثبوت ہے ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران ہمارے بیوروچیف سے کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ آ فیسر کے اس گھناؤ نے اقدام کی وجہ سے چھوٹے بڑے ایکسیڈنٹ یہاں کی عوام کا مقدر بن چکے ہیں جس کے نتیجہ میں یہاں کی عوام بے بسی و لا چارگی کی شکار ہو کر رہ گئی ہے جبکہ متعدد افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ آ فیسر جس کا منہ مو مناں اور کرتوت کافراں جیسے ہے کی لوٹ مار کے نتیجہ میں یہاں پر جنگل کا قانون رائج ہو چکا ہے جس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہاں پر قانون کی نہیں بلکہ قانون شکن عناصر کی حکمرانی ہے مذید انہوں نے کہا کہ مذکورہ آ فیسر جو کہ محکمہ پولیس کے فرض شناس اور ایماندار آ فیسرز و دیگر عملہ جہنوں نے اپنے فرائض و منصبی کے دوران جام شہادت نوش فرمائی ہیں کے نام پر ایک بد نما داغ بن کر رہ گیا ہے ان حالات کی روشنی میں انہوں نے مو جودہ حکومت کے تمام ارباب و بااختیار سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ آ فیسر کو تبدیل یا معطل کرنے کے بجائے کوئی ایسی سزا تجویز کریں جو باقی ماندہ کرپٹ آ فیسرز کیلئے سبق آ موز بن کر رہ جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes