اداکارہ رانی کی برسی 27مئی کو منائی جائے گی

Published on May 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان فلم انڈسٹری پربرسوں راج کرنے والی معروف اداکارہ رانی کی 29ویں برسی 27مئی کو منائی جائے گی۔اداکارہ رانی کا اصل نام ناصرہ تھا، انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغازہدایتکار انور کمال پاشا کی فلم محبوب سے کیا اور اس کے بعد بہت سی شاہکار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،ان کی تاریخی فلم امراؤجان ادا میں عمدہ پرفارمنس نے جہاں فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیاوہیں ان کا نام پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم فنکاروں میں شامل کردیا۔رانی نے فلم انجمن، تہذیب،سیتا، مریم مارگریٹ، شطرنج، چھوٹی امی، عورت کا پیار اور چھوٹی بہن،جند جان، کوچوان، دنیا مطلب دی سمیت دیگر فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کی اداکار وحید مراد اور شاہد کے ساتھ فلمی جوڑی بہت کامیاب رہی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes