منزل قریب ہے امپورٹڈ حکومت نہیں ہم الیکشن چاہتے ہیں، عمران خان

Published on May 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم امپورٹڈ حکومت نہیں، الیکشن کے ذریعے آزادی چاہتے ہیں، ہماری منزل قریب، انسانوں کا سمندر اسلام آباد آنے والا ہے، صاف اور شفاف انتخابات کی تاریخ ملنے تک واپس نہیں جائیں گے۔اسلام آباد میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ منزل قریب ہے امپورٹڈ حکومت نہیں ہم الیکشن چاہتے ہیں، یہ سیاست نہیں ہو رہی بلکہ انقلاب آرہا ہے، سارا بڑا مافیا، ڈاکو ایک طرف اور قوم دوسری طرف کھڑی ہوگئی ہے، بڑے ڈاکو، مافیاز کرپٹ سسٹم کے ذریعے لوگوں کا خون چوستے ہیں، ہم اس مافیا اور ڈاکوں کا مقابلہ کرینگے اور بری طرح شکست دینگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy