سابق صدر اسٹام فروش ایسوسی ایشن چوہدری محمد عاشق حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Published on May 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی) رائیونڈکی معروف سیاسی سماجی ملنسار شخصیت سابق صدر اسٹام فروش ایسوسی ایشن چوہدری محمد عاشق حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے انا للہ واناعلیہ راجعون، مرحوم کی تجہیزو تفہیم رائیونڈ کلاں بابا دولہ مولا قبرستان میں کی گئی، ان کے اچانک انتقال پر شہر بھر میں سوگ کی فضا قائم،مرحوم چوہدری سرور چوہدری خالد کے کزن حاجی عبدالرحمان، محمد صادق کے بھائی اور حاجی فضل حق کے فرز ندآریوجے تحصیل رائیونڈ کے صدر رشید احمد صابر ک بہنوئی کے بھائی تھے ، مرحوم کے جنازہ میں سیاسی سماجی معروف شخصیات، دوست احباب، اسٹام فروش ایسوسی ایشن، شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے نمائندگان، عزیزو اقارب کی بھاری تعداد نے شرکت کی ،بعد ازاں،چوہدری محمد عاشق کے سوگوار و ں دو نوں بیٹوں، چوہدری عمیر عاشق،چوہدری عزیر عاشق ، بھائی حاجی عبدالرحمن، صادق، چوہدری محمد سرور، چوہدری خالد سے فردنا فردنا اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ،چوہدری محمد عاشق انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق انسان تھے،ان کی وفات حسرت آیات پر سگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہم دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت مر حوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماند گان ، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy