الیکشن کے لیے تیاری مکمل ہے‘ نوازشریف

Published on May 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

لندن(یواین پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کے لیے ان کی تیاری مکمل ہے اور پہلے سے ہی تیار ہیں لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی جو بربادی کی ہے، تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور شاید آئندہ بھی نہ ملے.انہوں نے کہا کہ جو کچھ انہوں نے ہر شعبے میں کیا ہے وہ پاکستان کے لیے آئندہ ایسے گہرے اثرات چھوڑ رہی ہے کہ اس کو دوبارہ ٹھیک کرنا بہت مشکل ہوگا انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت، معاشرت، اخلاقیات کو تباہ کردیا اور اس شخص نے بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد ڈال دی، اس کو یہ نہیں پتہ کہ ماں، بہن کی عزت کس کو کہتے ہیں.

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes