پاکستان کسان اتحاد تحصیل بورے والا کی تنظیم کا نوٹیفیکیشن جاری

Published on May 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

تحصیل آفس بورے والا میں منعقدہ تقریب کے دوران منتخب عہدیداران میں نوٹیفیکیشن تقسیم
بورےوالا(یواین پی)پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین چوہدری محمد انور نے تحصیل بورے والا کی تنظیم کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،ضلعی صدر میاں اعجاز احمد نے تحصیل آفس بورے والا میں منعقدہ تقریب کے دوران منتخب عہدیداران میں نوٹیفیکیشن تقسیم کئے،گزشتہ روز پاکستان کسان اتحاد کے تحصیل آفس میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ضلعی چیئرمین بیت المال چوہدری عمران وڑائچ،میاں طاہر کمبوہ،چوہدری عبدالغنی اور عباس سنگھیڑا بھی موجود تھے ضلعی صدر میاں اعجاز احمد نے جن نومنتخب عہدیداران میں نوٹیفیکیشن کی کاپیاں تقسیم کیں ان میں تحصیل صدر چوہدری اجمل اعجاز چھٹہ،جنرل سیکرٹری چوہدری مہران،ضلعی نائب صدر ندیم سجاد جٹ،ضلعی میڈیا کوآڈینیٹر رضا فاروق وڑائچ،ریاض جملیرہ،عثمان خان عاکوکا،شمشاد علی جٹ،الیاس گل،کاشف گل،خرم سنگھیڑہ،شاہد خان بلوچ،رمضان علی خونی،شفیق وٹو،فدا ساہوکا، رشید چیئرمین اور ممتاز کھوکھر شامل تھے۔اس تقریب سے ضلعی صدر میاں اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حق اور سچ کے ساتھ ہیں اور مرکزی چیئرمین چوہدری انور کی قیادت میں متحد ہیں کسان کسی بھی غیر متعلقہ افراد کی طرف سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر کان نہ دھریں اور متحد ہو کر کام کریں پاکستان کسان اتحاد کسانوں کے مسائل کے حل اور انکے حقوق کے تحفظ کے لئے مرکزی چیئرمین کے شانہ بشانہ جماعت کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes