حکومت پنجاب کا شادی پر”ون ڈش“ بارے حکمنامے پر عملدرآمد کا حکم

Published on May 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

لاہور(یواین پی)حکومت پنجاب کے شادی تقریبات میں ون ڈش حکم نامہ پر عملدرآمد کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر زنیرا آفتاب نے شادی ہالوں پر چھاپے مارے جس کے نتیجے میں وش ڈش احکامات کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر زنیرا آفتاب نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔اے سی سٹی نے کہا کہ کسی شادی ہال کو ون ڈش احکامات کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈاکٹر زنیرا آفتاب نے مزید کہا کہ آئندہ ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال سیل کرکے مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes