موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی،آئل سے بھرے ٹینکر کوبڑے حادثہ سے بچا لیا

Published on May 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی/ شیخ ندیم شیراز) مراکا کے قریب آئل ٹینکر سڑ ک پر الٹ گیا موٹروے پولیس سیکٹر ون کی این فائیو سینٹرل زون پر بروقت کارروائی، قومی شاہراہ پر مراکا کےقریب آئل سے بھرے ٹینکر کوبڑے حادثہ سے بچا لیا۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کےمطابق موٹر وے پولیس افسران نے کرین کی مدد سےآئل ٹینکرکو ہٹادیا۔ ٹینکر میں 40ہزار لیٹر پیٹرول بھراہوا تھا۔ کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے ٹریفک کو متبادل راستے کیجانب چلایا گیا۔کارروائی مکمل ہونے پر سڑک کو ٹریفک کےلیےکھول دیا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیکٹر ون بیٹ 12 کے ڈی ایس پی حسنات کی بروقت کارروائی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ڈی آئی جی محمد سلیم نے بڑےحادثے سے بچانےپرافسران کو شاباش دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy