لاہورایل ڈی اے سیون ذون بااثر افراد کی جنت غریبوں کیلئے دہشت کی علامت

Published on May 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

ذون سیون میں محنت کش نعیم کا گھر بسمار جبکہ وہیں کمرشل مارکیٹوں کو تیار کروا دیاگیا
صواآصل (یو این پی)لاہورایل ڈی اے ذون سیون میں کرپشن کے انکشافات غیر قانونی تعمیرات جاری ہے متعدد شہریوں کے گھر بسمار کر دئے گئے جبکہ غیر قانونی کمرشل مارکیٹیں پلازے تیار تفصیلات کے مطابق کاہنہ گرد ونواح سیون ذون کے متعدد علاقوں میں تیزی سے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے جسکو ایل ڈی اے کے افسران نے کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے سینکڑوں پلازے اور کمرشل مارکیٹیں نقشہ کی منظوری کے بغیر بن چکی ہیں محکمہ ایل ڈی اے کے افسران کی جانب سے کاروائی کرنے کی بجائے سرپرستی کی جاتی ہے کاہنہ کے علاقہ دھوپ سڑی میں ایل ڈی اے کی جانب سے محنت کش نعیم کے گھر کو بسمار کیا گیا تھا جبکہ اسی جگہ پر ہی چند روز بعد ایل ڈی اے کے افسران نے بھاری رشوت لیکر متعدد کمرشل مارکیٹیں بنادی ہیں عوامی حلقوں نے مبینہ الزام عائد کیا ہے کہ ایل ڈی اے ذون سیون کی جانب سے ان افراد کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے جو رشوت نہیں دیتے ایک طرف ڈی جی ایل ڈی اے کی جانب سے کاروائی کے دعوے کئے جاتے ہیں تو دوسری طرف غیر قانونی تعمیرات بھی افسران کی کمائی کا ذریعہ بن چکی ہیں غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے محکمے کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنہ ہے اندھیر نگری چوپٹ راج کے مناظر زیر نظر ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں زون سیون کے افسران سے موقف کیئے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ مشینری نہ ہونے کے باعث اپریشن نہیں کیا جا رہا جبکہ غریبو ں کے گھر بسمار کرنے کیلئے بھاری مشینری اور نفری کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes