پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،والدین ذمہ داری کا ثبوت دے کر تعاون جاری رکھیں علی شہزاد

Published on May 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

پانچ سال تک کی عمر کے 13لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے
فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں 7 روزہ انسدادپولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے ریلوے کالونی پٹھان کالونی عقب ریلوے اسٹیشن پختون بچوں کو قطرے پلاکر 23مئی سے شروع ہونے والی مہم کا افتتاح کیا۔مہم 29 مئی تک جاری رہے گی جس میں پانچ سال تک کی عمر کے 13لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 4869 ٹیمیں خدمات انجام دیں گی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف،سی ای اوڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹربلال احمد،ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹرڈاکٹرذوالقرنین،عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹرسوگہائیرا ، پختون رہنما اور سول سوسائٹی کے افراد بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،والدین ذمہ داری کا ثبوت دے کر تعاون جاری رکھیں اورپانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوپولیوکے قطرے پلوائیں تاکہ ملک کو صحت مند مستقبل دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے دوقطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاؤ کا باعث ہیں لہذا والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ مائیکرو پلان پر ذمہ داری سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے جس میں معمولی سی بھی غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ اس بار مہم سات روز پر محیط ہوگی۔انہوں نے گھر گھر جانے والی پولیو ٹیموں سے تعاون پر بھی زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ ہوگی اور سوفیصد اہداف کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو مہم کی کامیابی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی تاکید کی۔سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ مہم کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ پختون آبادی کے سرکردہ رہنماؤں نے پولیو مہم کی کامیابی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题