عمران خان کے لانگ مارچ کی اہمیت دو پیسے کی نہیں ، مولانا فضل الرحمان

Published on May 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

پشاور (یواین پی) ملک دیوالیہ ہو نہیں رہا بلکہ ہوچکا ہے، مشکل وقت میں سیاستدانوں اور اداروں کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے، عمران خان کے لانگ مارچ کی اہمیت دو پیسے کی نہیں ، مولانا فضل الرحمان کا بیان۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک دیوالیہ ہو نہیں رہا بلکہ ہوچکا ہے، عمران خان کے معاشی ماہرین نے کہا تھا ڈالر 200 تک جائے گا، یہ ان ہی کی پالیسیوں کا تسلسل ہے، مشکل وقت میں سیاستدانوں اور اداروں کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کی اہمیت دو پیسے کی نہیں ، یہ مکھیاں مارنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے لانگ مارچ کی اہمیت دو پیسے کی نہیں ، یہ مکھیاں مارنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے، کسی کا دماغ خراب ہے جو لانگ مارچ میں آئے گا؟ جو لانگ مارچ ہم نے کیے کسی کا باپ بھی ریکارڈ نہیں توڑ سکتا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ سب سے بڑا چیلنج ہے ملک کو کیسے اٹھایا جائے؟ 4 سال کی خرابی چار دن میں پورا کرنے کی بات کی جا رہی ہے، ملک کو دوبارہ اٹھانا بہت بڑا چیلنج ہے، ہمیں عوامی سپورٹ چاہیے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت میں مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں ان کو اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنےدوں گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes