امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئی

Published on May 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

گوجرانوالہ (یواین پی) انٹرنیٹ پر دوستی کے بعد امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کی جانے والی ایک اور دوستی محبت میں بدل گئی۔امریکی لڑکی کی گجرانولہ کے رہائشی لڑکے سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جو جلد ہی محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔غیر ملکی لڑکی نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کر لیا ۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شہر شکاگو کی لیڈی ڈاکٹر کی پاکستان کے قصبہ راہوالی کے رہائشی سے انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی۔ڈاکٹر میگ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر کر اسلام بھی قبول کر لیا اور محلہ لوہاراں راہوالی کے ٹیلر ماسٹر ملک محبوب علی ولد ملک یعقوب حسین سے نکاح کرلیا۔اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا نام ہانیہ رکھا گیا۔امریکہ کے شہر شکاگو کے سرکاری اسپتال میں بطور گائنا کالوجسٹ ملازمت کرنے والی ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کا محبوب علی سے انٹرنیٹ پر رابطہ ہوا جو آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہوگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کرنے پر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پیار کرنے والے اور زندہ دل لوگ ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes