عمران خان نے چارٹر آف معیشت کو یہ کہہ کر مسترد کیا کہ ان سے این آر او مانگا جارہا ہے، احسن اقبال

Published on May 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ایک انتہائی پولارائزڈ انسان ہیں، ان سے کسی مفاہمت کی توقع نہیں۔احسن اقبال نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ شہباز شریف نے بطورِ قائد حزب اختلاف پہلی تقریر میں چارٹر آف اکانومی کی پیشکش کی، اگر چارٹر آف اکانومی ہوجاتا تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ پی ٹی آئی حکومت کو ہوتا۔اٴْنہوں نے کہا کہ عمران خان نے چارٹر آف معیشت کو یہ کہہ کر مسترد کیا کہ ان سے این آر او مانگا جارہا ہے، کشمیر پر بھارت نے یکطرفہ قدم اٹھایا تو ہم نے کہا عمران خان قومی قیادت کو بٹھا کر متفقہ پیغام دیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کشمیر پر بھی پولارائزڈ رہے، اگر کوئی ادارہ اپنے آئینی دائرہ کار کے اندر رہ کر اپنا کام کرے تو اسے ویلکم کرنا چاہیے۔احسن اقبال نے کہا کہ جس ملک کے پاس ایٹمی طاقت ہو وہ غلام نہیں ہوتا، عمران نیازی قوم کے اعتماد اور وقار کو مجروح کررہے ہیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ اگر ہم نے آئین پر ملک نہ چلایا تو اگلے 25 سال بھی گزشتہ 75 برسوں کی طرح ضائع ہوجائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes