پولیس کے حراساں کرنے پر صحافی کی بیوی اور بچوں کا ایس ایچ او خلاف شدید احتجاج

Published on May 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی / حمید چنڈ)صحافی عبدالغفور پر بنون پولیس کی جانب سے جھوٹا مقدمہ درج کرنے اور پولیس کی جانب سے حراسان کرنے والے عمل کے خلاف صحافی کی بیوی اور بچوں کا ایس ایچ او خلاف شدید احتجاج دوسری جانب پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ سیکریٹریٹ نے سجاول پولیس کی جانب سے صحافی عبدالغفور کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اعلیٰ حکام سے اس معاملی کی شفاف جانچ کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق سجاول ضلع سے تعلق رکھنے والے سنیئر صحافی عبدالغفور دماچ کو خبرین چلانے پر ایس ایچ او بنون نے گل محمد کاتیار نے جھوٹی ایف آئی آر داخل کر کہ سب جیل بھیج دیا جبکہ صحافی کی بیوی کو پولیس حراسان کر رہی ہے پولیس کے اس عمل کے خلاف صحافی عبدالغفور کی بیوی بچون سمیت صحافیوں کے سامنے پولیس کی ناجائزیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے دوسری جانب پولیس کے اس عمل کی پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور آئی جی سندھ پولیس اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے اس معاملی کی شفاف جانچ کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题