پولیو کے خلاف جہاد ہم سب کا قومی فریضہ ہے محمد عمر مقبول

Published on May 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد عمر مقبول نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جہاد ہم سب کا قومی فریضہ ہے لہذا والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو آئندہ انسدادپولیو مہم کے دوران ذمہ داری سے حفاظتی قطرے پلائیں۔انہوں نے یہ بات روٹری کلب کے زیر اہتمام الائیڈ سکول سسٹم ستیانہ روڈمیں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں بچوں کو قطرے پلاتے ہوئے کہی۔روٹری کلب کے عہدیداران اور سکول کی انتظامیہ بھی موجود تھی۔اسسٹنٹ کمشنر صدرنے کہا کہ بار بارپولیومہم دہرانے کا مقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے جس کے لئے والدین کا بھرپورتعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے سکول انتظامیہ سے کہا کہ بچوں کو موذی امراض سے بچانے کے لئے مہم کو نتیجہ خیز بنایا جائے اس سلسلے میں والدین کی آگاہی ہمہ وقت جاری رہنی چاہئے جبکہ پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔انہوں نے محکمہ صحت سے کہا کہ وہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی حاصل کریں اور کسی وجہ سے گھروں سے غیر حاضر بچوں کو قطرے پلانے تک چین سے نہ بیٹھیں۔انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لئے ہر ممکن تشہیری ذرائع بروئے کارلائے جائیں اور اہم عوامی مقامات پرپولیو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے کے لئے متحرک رہیں گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes