پی ٹی آئی لانگ مارچ،ریڈ زوزن سیل کرنے کا فیصلہ

Published on May 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے پلان تیار کرلیا۔ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس کا احکامات جاری کردیے گئے ہیں اور اس حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ نے دیگر صوبوں سے پولیس کی بھاری نفری مانگ لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں آنے والے پی ٹی آئی کے مظاہرین سے نمٹنے کیلئے 8 ہزار پنجاب پولیس طلب کی گئی ہے اور پنجاب سے 2 ہزار بلوا فورس بھی طلب کی گئی ہے جب کہ ایف سی کے 5 ہزار افسران واہلکاران بھی طلب کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سندھ سے پولیس کی 2 ہزار نفری طلب کی گئی ہے اور رینجرز کی 2 ہزار نفری بھی طلب کی گئی ہے جب کہ مختلف صوبوں سے قیدیوں کی 100 وینز بھی بلائی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں آنے والے مشتعل مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کے 15 ہزار شیل بھی طلب کئے گئے ہیں جب کہ تمام صوبوں کی نفری کو مکمل کمانڈ سسٹم سمیت طلب کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes