پٹرول، ڈیزل،مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر اضافہ

Published on May 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرول، ڈیزل،مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات12 بجے سے ہوگیا ہے۔مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک لٹر پٹرول 179.86روپے، ڈیزل 174.15 روپے، لائٹ ڈیزل 148.31 روپے جبکہ مٹی کا تیل 155.56 روپےفی لٹر ہوگا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ جب تک پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے آئی ایم ایف قرض نہیں دے گا، عمران خان فارمولے پر جاؤں تو ڈیزل 305 روپے کا ہوگا، حکومت نے غریب لوگوں کی پروٹیکشن کا فیصلہ کیا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابق حکومت میں فروری تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا، سابق حکومت نے پٹرول کی قیمت کو فکسڈ رکھا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے لیے عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہوگیا، پٹرول پر سبسڈی کا امیر اور غریب دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy