حکومت روس سے سستا تیل کیوں نہیں لے رہی؟ شوکت ترین

Published on May 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

لاہور (یواین پی) شوکت ترین کا کہنا ہے کہ روس نے ہم سے سستا تیل دینے کا وعدہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شوکت ترین نے دعویٰ کیا کہ روس نے ہمیں سستا تیل فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، اگر سستا تیل ملتا تو پاکستان میں 50 روپے فی لیٹر فرق پڑتا، روس نے پی ایس او کے ذریعےایک طرف سے معاہدے کر لیے تھے۔شوکت ترین نے سوال کیا کہ یہ لوگ روس سے سستا تیل کیوں نہیں لے رہے؟۔ سابق وزیر خزانہ نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، اگر قیمت بڑھانا ہی تھی تو تھوڑا تھوڑا کرکے بڑھاتے، یکدم 30 روپے قیمت بڑھا دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme