جدہ، رنگارنگ تقریب میں پاکستانی فنکاروں نے میلہ لوٹ لیا

Published on May 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی)جدہ کی ایک رنگارنگ تقریب میں پاکستانی فنکاروں نے میلہ لوٹ لیا جدہ کے مقامی امیر ماجد پارک میں پاکستانی نائٹ کا اہتمام ہوا جس میں ہزاروں پاکستانیوں نے رنگا رنگ میوزک پروگرام میں شرکت کی اور فنکاروں کو خوب داد دی پاکستانی نائٹ میں شرکت کیلئے پاکستان سے خصوصی طور پر مشہور مزاحیہ اداکاروں شکیل صدیقی، کاشف، او ر ریمبو نے شرکت کی تقریب میں فنکاروں نے بہترین پرفارمنس دے کر میلہ لوٹ لیا ، رنگا رنگ تقریب میں گلوکار ہ نور الماس، گلوکاررانا فاروق،،گلوکارلیم رفیق نے اپنی آواز کاجادوجگایاپاکستانی گیتوں کی دھن پر نوجوان رقص کرتے رہے۔جدہ نائٹ کے پاکستانی پروگرام میں بچیوں نے صوفی گیت پر رقص بھی پیش کیاسعودی انٹرٹیمنٹ اتھارٹی کی مشیر پاکستان نزاد سعودی خاتون نوشین وسیم نے اس موقع پر کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ موزیکل نائٹ میں پاکستانیو ں نے بھر پورحوصلہ افزائی کی ہے اور انشااللہ ہم پاکستانیوں کیلئے مزید بہترین رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کرتے رہینگے پاکستان سے آئے ہوئے فنکاروں شکیل صدیقی، کاشف، اور ریمبو نے نوشین وسیم کا شکریہ ادا کیا نوشین وسیم نے جدہ میں موجود دیگر قومیتوں کیلئے شاندار و رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme