آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان شہیدکی کانسٹیبل مدثر اقبال شہیدکی فیملی سے فیصل آباد میں ملاقات

Published on May 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

کانسٹیبل مدثر اقبال نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے شہادت کا بلند درجہ حاصل کیا۔ راؤ سردار علی خان
فیصل آباد (یو این پی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ کانسٹیبل مدثر اقبال نے دوران ڈیوٹی اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے شہادت کا بلند درجہ حاصل کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کو اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے اورپاکستانی قوم انہیں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ پنجاب پولیس زندگی کے کسی قدم پر مدثر اقبال شہید کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور حکومت پنجاب کی جانب سے شہید پیکچ سمیت تمام مراعات مدثر اقبال شہید کی فیملی کو بلاتاخیر ملیں گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کانسٹیبل مدثر اقبال شہید کے بچوں کو بہترین تعلیم و تربیت کیلئے ہر ممکن سہولت دی جائے گی اور خوشی و غمی کے ہر موقع پر پنجاب پولیس انکے شانہ بشانہ موجود رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کانسٹیبل مدثر اقبال شہید کے گھر 129 آر بی، ساہیانوالہ، فیصل آباد میں انکے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان شہید کانسٹیبل مدثر اقبال کی فیملی سے ملاقات کیلئے فیصل آباد گئے، آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل مدثر اقبال کی قبر پر پھولوں کی چار چڑھائی اور کانسٹیبل مدثر اقبال شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں آئی جی پنجاب کانسٹیبل مدثر اقبال شہید کے گھر 129 آر بی، ساہیانوالہ میں انکے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے تعزیت کی۔کانسٹیبل مدثر اقبال نے لانگ مارچ کے دوران ڈیوٹی پر جاتے ہوئے اٹک میں حادثے کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔ مدثر اقبال شہید کے لواحقین میں والدہ، بیوہ اور دو بچے شامل ہیں، اسکی بڑی بیٹی ایلاف مدثر کی عمر ڈیڑھ برس جبکہ چھوٹا بیٹا حارث مدثر صرف پانچ ماہ کا ہے۔آئی جی پنجاب نے شہید کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں محکمہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقینی دہانی کروائی۔اس موقع پر آر پی او فیصل آباد بابر سرفراز الپا اور سی پی او فیصل آباد علی ناصر رضوی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes