مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد میں کشمیریوں نے بے مثال قربانیاں پیش کیں ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

Published on June 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

مظفر آباد(یواین پی)وزیر اعظم آذاد جموں و کشمیرسردار تنویر الیاس خان نے اسلام آباد میں منعقدہ آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد میں کشمیریوں نے بے مثال قربانیاں پیش کیں ہیں،مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی کوئی چار دیواری اور عزت محفوظ نہیں ہے، سید علی گیلانی نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے،قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے سزا عالمی انسانی حقوق کے اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے، سبز ہلالی پرچم میں کشمیری اپنے شہدا کی تدفین کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes