چور صحافی کی موبائل شاپ کی چھت سے 5 سولر پلیٹیں اتار کر لے گئے

Published on June 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments

چوری برآمد کروانے کی اپیل، ورنہ ضلع بھر کے صحافی محراب پور تھانے کے سامنے دھرنادینگے
محراب پور (یواین پی)محراب پور میں آئے روز چوری رہزنی کی وارداتوں میں کمی نا آسکی پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام گزشتہ رات ریلوے روڈ پر صحافی امجد ملک کی یونیک موبائل شاپ کی چھت سے نامعلوم چور 5 عدد سولر پلیٹس اتار کر باآسانی فرار ہوگئے جس کی رپورٹ محراب پور تھانہ میں درج کروادی گئی ہے امجد ملک کے مطابق صبح دس بجے کے قریب دکان لائٹ بند تھی مگر شاپ کا سولر سسٹم بھی نہیں چل رہا تھا دیکھنے پر معلوم ہوا کے چوروں نے سیڑھیوں کا تالا توڑ کر چھت سے سولر پلیٹس چوری کرلی ہے ہیں صحافیوں نے تھانے این سی داخل کروادی ہے ایس ایچ او سے متعدد بار رابطہ کیا مگر صاحب بہادر نے فون کال اٹینڈ کرنا گوارہ نہیں کیا صدر ایوانِ محراب پور کلب اور محراب پور کے سمیت سیاسی سماجی رہنماوں نے ڈی آئی جی شہید بینظیر اباد اور ایس ایس پی نوشہروفیروز سے صحافی امجد علی ملک کی چوری برآمد کروانے کی اپیل کی ہے بصورت دیگر ضلع بھر کے صحافی محراب پور تھانے کے سامنے دھرنا دینگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题