حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کہ مظلوم عوام پر معاشی ایٹم بم گرایا ہے الطاف حسین تنیو

Published on June 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی /حمید چنڈ)حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کہ مظلوم عوام پر معاشی ایٹم بم گرایا ہے مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے غربت اور جرائم میں اضافہ ہوگا سرکاری ملازمیں و پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کے ساتھ مزدور طبقے کلئے غربت مٹاو پیکیج کا اعلان کیا جائے دستر خوان کی قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے الطاف حسین تنیو. تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی میڈیا کوارڈینٹر الطاف حسین تنیو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئی کہا کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا جن بوتل سے باھر آگیا ہے جس سے نہ صرف معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے بلکہ غریب طبقے سے تعلق رکھنے والی مظلوم عوام کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا جس سے غربت اور جرائم سمیت خودکشیوں میں اضافے سے انکار نہیں کیا جاسکتا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال پر چیئرمین ہیومن رائٹس موومنٹ پاکستان رانا غلام نبی نے موجودا ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے الطاف حسین نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ کے بانی و عالمی چیئرمیں رانا بشارت علی خان سمیت تمام عھیداران و میمبران اپنی مدد آپ کے تحت انسانوں کی فلاح و بھبود و ظلم کے خلاف پوری دنیا میں اپنا کردار ادا رہے ہیں الطاف حسین نے وفاقی و صوبائی حکومت کو اپیل کرتے ہوئی کہا ہے کہ غریب اور سفید پوش طبقہ کو پیچیدہ مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے فوری طور پر ریلف پکیج سمیت تنخواہوں اور پنشن میں کم کم سو فیصد ہوگا ملک کی موجودا حالات میں پاکستان کی مظلوم عوام میں پیدا ہونے شدید غصے اور احساس محرومی ملک میں بے یقینی اور عدم استحکام کو مزید بڑھائے گا جو قومی معیشت اور حکومت کیلئے بھی خطرہ بن سکتا ہے انہوں نے کہا کے پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت واپس کروا کر وہ رقم عوام کی فلاح و بھبود پر خرچ کئی جائے اور سرمایدار طبقے کو آگے آنا ہو گا اس صورتحال میں راشن اور دستر خوان قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ حالیا مہنگائی کی وجہ سے ٹھٹھہ سجاول مارکیٹ می اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ ہوا ہے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کلئے متعلقہ ادروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کرپشن کر کہ پیسا بیرونی ممالک جمع کرنے والوں کو سوچنا چاہئے کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں کیوں کہ ڈالر کی تیز اڑان کا سلسلہ ابھی رکا نہیں اور اگر حکومتی سطح پر فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو اس سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا اور خاص طور پر غریب اور تنخواہ دار طبقہ بری طرح متاثر ہو گا جس سے جرائم و غربت میں اضافے کے واضع امکانات موجود ہیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme