خیبرپختونخوا کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور چینی کا اسٹاک ختم ہوگیا

Published on June 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

پشاور(یواین پی) خیبرپختونخوا کے 700 سے زائد اسٹورز پر گھی کی سپلائی 10 روز سے بند ہے۔چترال سے لیکر ڈی آئی خان اور قبائلی علاقوں میں بھی سستے گھی اور چینی کی ترسیل بند ہوگئی، سبسڈائز نرخوں پر ملنے والے گھی کا اسٹاک صوبے میں تا حال نہ پہنچ سکا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق انتظامیہ کو اسٹاک ختم ہونے کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، نئی خریداری ہونے تک یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور چینی دستیاب نہیں ہوں گی جبکہ آئندہ دو روز کے بعد صوبے کے بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا اسٹاک بھی ختم ہو جائے گا۔واضح رہے کہ اسٹاک ختم ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes