مردہ مرغیوں سے بھرے دو منی مزدا ٹرک اور آلائشوں سے تیار کردہ 21 ہزار لٹر آئل برآمد

Published on June 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

بورے والا(یواین پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو سٹاک کا پولٹری فیڈز بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،مردہ مرغیوں سے بھرے دو منی مزدا ٹرک اور آلائشوں سے تیار کردہ 21 ہزار لٹر آئل بھی برآمد،ڈی سی وہاڑی کی ہدایت پر متعلقہ محکموں نے کاروائی کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر میانچنوں روڈ پر نواحی گاوں 513/ ای بی میں واقع پولٹری فیڈز بنانے والی فیکٹری پر اچانک چھاپہ مار کر اس میں موجود 90 من سے زائد مردہ مرغیوں سے بھرے دو مزدا منی ٹرک اور فیکٹری میں مردہ مرغیوں کے علاوہ جانوروں کی آلائشوں سے تیار کردہ 21 ہزار لٹر آئل بھی برآمد کرلیا ذرائع نے متعلقہ اداروں کو اطلاع دی تھی کہ فیکٹری میں تیار ہونے والا یہ آئل کیمیکلز کے ذریعے ریفائن کرکے کھانے پینے کی اشیائ میں استعمال کے لئے مختلف شہروں میں سپلائی کیا جارہا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں کی طرف سے کاروائی کے لئے تاخیری حربوں کی اطلاع پر ڈی سی وہاڑی محمد رفیق احسن نے قانون کے مطابق کاروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فیکٹری کے بااثر مالکان نے مرغیوں سے بھرے منی ٹرک سرکاری ٹیموں کی موجودگی میں آئل نکالنے والے یونٹ میں منتقل کردیئے اور اس فیکٹری پر متعدد بار چھاپے پڑ چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes