موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستانی عوام کو شدید چیلنجز درپیش ہیں، عارف علوی

Published on June 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں 8 سال باقی ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی یوم ماحولیات پر اپنے پیغام میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے پائیدار طرز زندگی اپنانے کی ضرورت ہے اور زمین کو بچانے کے لیے زرخیز مٹی کی حفاظت یقینی بنانا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز، غیر متوقع بارشوں اور خشک سالی سے متاثر ہوا اور پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے حکومت اور پاکستانی عوام کو شدید چیلنجز درپیش ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نوجوانوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے حوالے سے تعلیم دینے کی ضرورت ہے اور بہتر مستقبل کے لیے ماحول دوست طرز زندگی اپنانا ہو گی۔ ایوان صدر دنیا کے ماحول دوست صدارتی دفاتر میں پہلی پوزیشن پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوانِ صدر ایک میگاواٹ کے سولر پاور سے بجلی کی ضروریات پورا کرتا ہے اور منصوبے سے قومی گریڈ میں بھی بجلی دیتا ہے۔ تمام اداروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ گرین پریذیڈنسی منصوبے سے سیکھیں۔ توانائی کی بچت کریں تاکہ موثر انداز میں عوام کی خدمت کی جا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes