راولپنڈی، دو بچے نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

Published on June 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان نے شفاف امتحانات کو یقینی بنانے کے لئے مختلف امتحانی سنٹروں کے اچانک دورے کئے،پیر کے روز پہلے سیشن میں اوپی ایف گرلز کالج سیٹلائٹ ٹاون راولپنڈی پہ چھاپے کے دوران عملے کو وقت مقررہ سے ایک منٹ پہلے سوالیہ پرچوں والے لفافے کھولنے سے روک دیا اور سخت تنبیہہ کی کہ آئندہ کسی صورت سوالیہ پرچوں والے لفافے وقت مقررہ سے ایک منٹ بھی پہلے نہیں کھولنے اسی طرح عباسی سکول سیٹلائٹ ٹاون پہنچنے پرایک کمرے کے روسٹرم اور ایک خالی کمرے سے پیپر سے متعلقہ کچھ مواد برآمد کر لیا اور تمام عملے کو آڑھے ہاتھوں لیا بعدازاں وہ ایلیٹ سکول مورگاہ گئے جہاں انہوں نے دو بچوں کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کرپولیس کے حوالے کر دیا اس امتحانی سنٹر کے سارے عملے کو فی الفور ہٹا دیا اور نیا عملہ لگا دیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy