مقررہ نرخوں پر عوام کو دستیاب کروانے کے لئے پرائس مجسٹریٹس اور ضلعی انتظامی افسران فیلڈ میں متحرک ہیں
اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ ضلع میں آٹے،چینی اور اشیائے ضروریہ کی مارکیٹ میں سپلائی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے اور مقررہ نرخوں پر عوام کو دستیاب کروانے کے لئے پرائس مجسٹریٹس اور ضلعی انتظامی افسران فیلڈ میں متحرک ہیں ضلع میں مقررہ نرخوں پر آٹا وافر مقدار میں فراہم کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اشیائے ضروریہ خصوصاََ آٹا،چینی،گھی کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 10کلو کے 8ہزار 710بیگ اور 20کلو کے 3ہزار 138بیگ روزانہ کی بنیاد پر تینوں تحصیلوں کے 248ڈیلرز کو فراہم کیا جا رہا ہے اور اس کی فروخت کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔