پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے ”آج“کھیلا جائے گا

Published on June 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

تمام میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور ہرمیچ کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام چاربجے ہوگا
ملتان (یواین پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ (آج)بدھ کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے پہلے ہی ملتان پہنچ چکی ہیں جہاں وہ پہلے ون ڈے میچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا آغاز آج8 جون سے ہوگا۔ شدید گرمی کے باعث ون ڈے سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلاایک روزہ میچ 8جون کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔،دوسرا10جون کو کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اورآخری میچ 12جون کو کھیلا جائے گا۔تمام میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور ہرمیچ کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام چاربجے ہوگا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لیے تیار ہیں دونوں ٹیمیں اپنے کیمپ لگا چکی ہیں جہاں بین الاقوامی کرکٹ کی تقریباً 14 سال کے بعد واپسی ہوئی ہے۔ویسٹ انڈیز نے آخری بار 1991 میں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی جب رچی رچرڈسن کالی آندھی کے کپتان تھے اور پاکستانی سائیڈ کی قیادت عمران خان کر رہے تھے۔1993 میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی۔پاکستان نے 2002 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ون ڈے سیریز جیتی، 2005 میں ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمیں پر ہی شکست دی، 2006 کے دوران پاکستان میں ہرایا، 2008 میں یو اے ای میں شکست دی، 2013 میں ویسٹ انڈیز، 2016 میں یو اے ای اور 2017 میں ویسٹ انڈیز کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی۔دوسری طرف اگر ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے تمام بین الاقوامی ون ڈے میچز نتائج کا جائزہ لیا جائے تو 134 میں سے 71 میچز کیریبیئن ٹیم نے جیتے جبکہ 60 میچز میں پاکستان فتح یاب رہا اور تین میچز برابر رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes