فن لینڈ کی وزیراعظم ثنّا مَرین کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Published on June 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

فن لینڈ(یواین پی)فن لینڈ کی وزیراعظم ثنّا مَرین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گھر پر کیا گیا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔36 سالہ وزیراعظم نے کہا کہ منگل کی رات کو انہیں بخار ہوا، مزید کہا کہ کورونا کی علامات درمیانے درجے کی ہیں۔ثنّا مَرین کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ان کا سفری شیڈول خاصہ سخت رہا جس کی وجہ سے وہ گھر پر ہی کورونا ٹیسٹ کر رہی تھیں، اس ہفتے کے آغاز تک ان کا کورونا ٹیسٹ منفی تھا۔فن لینڈ کے قومی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم منگل کو پارلیمنٹ سیشن میں موجود تھیں اور انہوں نے کابینہ میں شامل جماعتوں کے لیے اپنے گھر پر ایک روایتی جشن کی میزبانی کی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题