پاکستان کی سیاست میں بڑی ہلچل،چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کا راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

Published on June 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)پاکستان کی سیاست میں بڑی ہلچل پیدا ہوئی ہے اور چوہدری برادران کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے کے بعد چوہدری شجاعت اور پرویز الہی نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ پاکستانی کی سیاسی فضا میں بڑی ہلچل رونما ہوئی ہے اور ملکی سیاست میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرنے والے چوہدری برادران کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں جس کے بعد ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز الہی عمران خان کے حامی جب کہ چوہدری شجاعت ن لیگ کیساتھ رہنا چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کو ن لیگ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy