فیصل آباد اور گردونواح میں قصابوں کی من مانیاں عروج پر

Published on June 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کے علاوہ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ،انتظامیہ نوٹس لے
فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد شہر اور گردونواح دیگر کئی دیہات میں قصاب حضرات کی من مانیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا۔جس کے بعد بڑا گوشت 550 کی بجائے 650 روپے کلو اور چھوٹا گوشت 1000 کی بجائے12 سے 1300 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا جو کہ عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی اور زیادتی ہے۔ عوامی ردعمل میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جہاں مہنگائی نے ہر چیز پر اپنا قابو پا لیا ہے وہاں غریب آدمی مہینے میں ایک یا دو بار گوشت کھانے سے بھی محروم ہوتا جا رہا ہے قصاب حضرات سے جب اس بارے میں بات کی جائے تو وہ بدتمیزی پر اتر آتے ہیں اور الٹا گاہک سے بحث و مباحثہ کرنے میں عار محسوس نہیں کرتے بعض قصاب حضرات نے کہا کہ انتظامیہ ہمارا کیا بگاڑے گی انہی کے ویٹرنری ڈاکٹرز ہمارے پاس سے پیسہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ گوشت بھی گھروں میں لے کر جاتے ہیں۔قصابوں کے اس ردعمل پر تحصیل بھر کے عوام میں مایوسی نظر آنے لگی عوام نے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیل انتظامیہ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ان قصاب حضرات کا قبلہ درست کیا جائے اورتنبیہہ کی جائے کہ یہ لوگ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر گوشت کی فروخت کو یقینی بنائیں تاکہ غریب آدمی بھی مہینے میں ایک دو بار اپنے بچوں کو گوشت کھلانے کے قابل ہو سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes