چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کے بھتیجے کھاد ڈیلر سلمان بھٹی کی دوکان پر ڈکیتی کی واردات

Published on June 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

بورے والا(یواین پی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کے بھتیجے کھاد ڈیلر سلمان بھٹی کی دوکان پر ڈکیتی کی واردات، دونامعلوم موٹر سائیکل سوار ساڑھے چار لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار،تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی بورے والا میں واقع چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر محمد بھٹی کے بھتیجے اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آصف افضل بھٹی کے بھائی مقامی کھاد ڈیلرز سلمان افضل بھٹی کی دوکان پر گاہک کے روپ میں آنے والے ایک نامعلوم شخص نے دوکان کے منشی حافظ راشد سے زرعی دوائی خریدنے کے بعد جب اس نے بقایا رقم دینے کے لئے جونہی کیش کاونٹر کھولا تو نامعلوم شخص نے کاونٹر دراز میں پڑی 4 لاکھ 61 ہزار کی رقم جھپٹا مار کر چھینی اور باہر کھڑے اپنے دوسرے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ موقع سے فرار ہوگئے دوکان کے منشی کے مطابق واردات سے چند لمحے پہلے کھاد کی پیمنٹ آئی تھی جو کیش دراز میں رکھی تھی وہی رقم چھین کر لے گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی میاں عبدالروف اور ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون موقع پر پہنچ گئے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی پولیس کے مطابق یہ ڈکیتی نہیں نوسر بازی کی واردات ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy