ڈاکٹرعامر لیاقت کی زندگی پر ایک خصوصی رپورٹ

Published on June 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

کراچی(یواین پی) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے عالم آن لائن سے شہرت پائی اور ٹی وی چینلزپر رمضان ٹرانسمیشن کی بنیاد رکھی مگر وقت گزرنے کے ساتھ ان کی زندگی تنازعات میں گھرتی رہی، ان کا کا سیاسی سفربھی زیادہ خوشگوار نہ گزرا، متحدہ قومی موومنٹ سے سیاسی سفر شروع کیا اور اختلافات کے باعث پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین 5 جولائی 1972 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ڈاکٹر عامر لیاقت مذہبی اسکالر کے ساتھ ایک زیرک سیاستدان بھی تھے تاہم سیاست میں ان کے راستیکافی جدا جدا رہے۔عامر لیاقت نے سیاسی سفرمتحدہ قومی موومنٹ کے پلیٹ فارم سے کیا،وہ متحدہ کے پلیٹ فارم سے ایم این اے رہے، وزارت بھی ملی پھر 22 اگست کے واقعے کے بعد انہوں نے متحدہ سے راہیں جدا کرلیں۔ایم کیوایم سے اختلافات کے باعث عامر لیاقت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور ان کو عمران خان کا ساتھ ملا،انہوں نے کپتان کو ہی اپنا قائد چن لیا، عامر لیاقت عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں منحرف ارکان میں شامل رہے۔تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے عامر لیاقت ایک بار پھر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے مگر ان کو ہمیشہ اپنی پارٹی سے شکوے ہی رہے،نظرانداز کئے جانے کی تکلیف انہیں کھائے جارہی تھی کہ پھر ایک دن انہوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیااور عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرعامر لیاقت اپوزیشن کی صفوں سے جاملے۔آخری وقت تک عامر لیاقت نے کوئی پارٹی تو جوائن نہیں کی لیکن وہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان میں شامل رہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جنہیں لوگوں نے پہلی بارمذہبی اسکالر کی حیثیت سے جانا تھا، انہوں نے عالم آن لائن سے شہرت پائی، ٹی وی چینلزپر رمضان ٹرانسمیشن کی بنیاد رکھی مگر وقت گزرنے کے ساتھ ان کی زندگی تنازعات میں گھری رہی۔عامر لیاقت نے ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کا ایک ایسا سلسلہ شروع کیا جو انتہائی مقبول رہا، دیکھتے ہی دیکھتے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔اپنی گفتگو کی چاشنی سے کانوں میں رس گھولنے والے عامر لیاقت ازدواجی زندگی کو مہکانے میں ناکام رہے، انہوں نے 3 شادیاں کیں۔سب سے زیادہ عرصہ پہلی شادی چلی،2020 میں پہلی اہلیہ سے علیحدگی ہوئی، اس کے بعد دوسری اہلیہ نے ساتھ 9فروری 2022 کو چھوڑ دیاجبکہ تیسری شادی دانیا شاہ سے ہوئی جوتین ماہ بھی نہ چل سکی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog