وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کا سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

Published on June 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے آج سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کا تفصیلی دورہ کیا-وزیر اعلی کو دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے اس موقع پر کہا کہ دہشتگردی کی سرکوبی میں سی ٹی ڈی کا کردار قابل تعریف ہے -پنجاب میں جدید اور مؤثر پولیسنگ میرے ترجیحی لائحہ عمل کا حصہ ہے -سی ٹی ڈی کی آپریشنل اور انٹیلیجنس استعداد کار بڑھانے کے لئے جدید ترین ہتھیار اور ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی -وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سی ٹی ڈی کے اہم شعبوں کا معائنہ کیا-

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog