شعبہ تعلیم کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لائیں گے زاہد پرویز وڑائچ

Published on June 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ شعبہ تعلیم کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر اس سیکٹر کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لائیں گے بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول اور تعلیمی اداروں کی ترقی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا طالب علموں کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنانے میں تعلیمی ادارے اور اساتذہ کا کردار انتہائی بنیادی اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول و کالج اوکاڑہ کے بوائز اور گرلز سیکشن کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس میڈم ثروت حسن اور سیکشن ہیڈ نعیم اشرف بھی ان کے ہمراہ تھے پرنسل ڈی پی ایس میڈم ثروت حسن نے ڈپٹی کمشنر کو ادارہ کی تزین و آرائش ،فرنیچر کی مرمت ،نیو بلاک کی تعمیر و مرمت اور اکیڈمک بلاک سے متعلق بریفنگ دی ۔انہوں نے ادارہ کے اساتذہ کرام اور سٹاف کی کار کردگی سے متعلق بھی بتایا ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول و کالجز اوکاڑہ ضلع کا ایک ممتاز تعلیمی ادارہ ہے جس نے تعلیمی شعبہ میں بہترین نتائج سے اپنی اہمیت ثابت کی ہے انہوں نے کہا کہ ادارہ کی ضروریات کو پورا کرنے اور ادارہ کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت کے لئے تمام ممکنہ فنڈز کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog