بزنس کونسل نے فورتھ سی پیک کمیونٹی ایوارڈ حاصل کرنے والے صحافی سید کمال حسین کیلئے ایوارڈ

Published on June 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments

ایبٹ آباد بزنس کونسل کے چیئرمین ملک سلطان نواز کی زیر صدارت ایوارڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد
ایبٹ آباد (یواین پی)ایبٹ آباد بزنس کونسل نے فورتھ سی پیک کمیونٹی ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستانی صحافی کو ایوارڈ سے نواز دیا۔اس سلسلہ میں ایبٹ آباد بزنس کونسل کے چیئرمین ملک سلطان نواز کی زیر صدارت ایوارڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر تاجر رہنما سید افتحار حسین شاہ ،وسیم علی ملک ،ظہیر بیگ ،حاجی شہزاد اعوان ،سجاد خان کے علاوہ بزنس کونسل کے ممبران بھی شریک تھے۔تقریب میں ایبٹ آباد کے سینئر صحافی نائب صدر پریس کلب سید کمال حسین شاہ کو چوتھاسی پیک کمیونیکشن ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی۔تقریب میں چیئرمین ایبٹ آباد بزنس کونسل سلطان احمد نواز ،سید افتخار حسین شاہ ،وسیم علی ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبر پختون خوا میں ہزارہ بالخصوص ایبٹ آباد کے لئے اعزاز ہے کہ یہاں کے صحافی سید کمال حسین شاہ کو سی پیک جس میں ایبٹ آباد گیٹ وے ہے بین الاقوامی سطح پر 144 ممالک میں چائنہ نے چوتھا سی پیک کمیونیکیشن ایوارڈ کے لئے نامزد کیا۔مقررین کا کہنا تھا ملکی معیشت میں بزنس کمیونٹی ریڑھ کی ہڈی سی حثیت رکھتی ہے۔سی پیک سے پاکستان میں صنعت اور تجارت کا انقلاب آئے گا جس سے براہ راست بزنس کمیونٹی کے ساتھ عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا اور ملک کی معیشت بھی مستحکم ہو گی کیونکہ بلاشبہ سی پیک کا منصوبہ گیم چینجر ہوگا۔بیلٹ اینڈ روٹ منصوبہ میں 144ممالک پاکستان ،ترکی اٹلی روس ،ایران ،چائنہ ،افریقی ممالک ،ایسڑن ممالک میں مکاو،تھائی لینڈ ،میانمار ،سری لنکا ،بنکاک ،ملائشیا،انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کے مابین معاشی رابطہ کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔سی پیک کے معاشی اور اقتصادی ثمرات سے عالمی جریدوں اردو انگلش اخبارات ،ریڈیو ،ٹی وی اور سوشل میڈیا پر آگاہی دینے والے مائر تجزیہ نگار سید کمال حسین شاہ کا کہنا تھا چوتھا سی پیک کمیونیکیشن ایوارڈ پاکستان اور ان کے اعزاز کی بات ہے۔ سی پیک میں معاشی ترقی کے لئے بزنس کونسل پارٹنر شپ کے زریعے حصہ لے سکتی ہے۔چین اور پاکستان نے مشترکہ کوششوں سے اس منصوبہ سے عوام اور کاروباری طبقہ کو ترقی کے یکساں مواقع پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔سی پیک منصوبہ میں تجارت کے علاوہ ریلوے ٹریک ،تعلیمی منصوبے ٹیکنیکل کالجز اہمیت کے حامل ہیں۔پاکستانی طلبہ چائنیز لینگویج کو سیکھ کر اس سے مستفید ہونے کی کوشش کرے ،صوبائی حکومت پنجاب کی طرح خیبر پختون خوا میں طلبہ کو چائنیز زبان پر عبور حاصل کرنے کے اقدامات اٹھائے بزنس کونسل سی پیک منصوبہ میں صنعت وتجارت کے مواقعوں سے فائدہ حاصل کرے حکومت بھی چھوٹی سطح پر بزنس کمیونٹی کو اوپر لانے میں سہولیات مہیا کرے جس میں بنک سے آسان شرائط پر قرضہ جات سمیت دیگر معلوماتی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرے۔ایبٹ آباد بزنس کونسل نے سینئر صحافی سید کمال حسین شاہ کو چوتھا سی پیک کمیونیکیشن ایوارڈ حاصل کرنے پر ایوارڈ سے بھی نوازا اور کیک بھی کاٹا گیا۔انہوں نےپاکستان بالخصوص خیبر پختون ہزارہ اور ایبٹ آباد کا نام روشن کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes