صوبائی حکومت خیبر پختون خوا میں طلبہ کو چائنیز زبان پر عبور حاصل کرنے کے اقدامات اٹھائے سید کمال حسین شاہ

Published on June 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

ایبٹ آباد (یواین پی)ایبٹ آباد بزنس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں سی پیک کے معاشی اور اقتصادی ثمرات سے عالمی جریدوں اردو انگلش اخبارات ،ریڈیو ،ٹی وی اور سوشل میڈیا پر آگاہی دینے والے مائر تجزیہ نگار سید کمال حسین شاہ نے کہا کہ چوتھا سی پیک کمیونیکیشن ایوارڈ پاکستان اور ان کے اعزاز کی بات ہے۔ سی پیک میں معاشی ترقی کے لئے بزنس کونسل پارٹنر شپ کے زریعے حصہ لے سکتی ہے۔چین اور پاکستان نے مشترکہ کوششوں سے اس منصوبہ سے عوام اور کاروباری طبقہ کو ترقی کے یکساں مواقع پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔سی پیک منصوبہ میں تجارت کے علاوہ ریلوے ٹریک ،تعلیمی منصوبے ٹیکنیکل کالجز اہمیت کے حامل ہیں۔پاکستانی طلبہ چائنیز لینگویج کو سیکھ کر اس سے مستفید ہونے کی کوشش کرے ،صوبائی حکومت پنجاب کی طرح خیبر پختون خوا میں طلبہ کو چائنیز زبان پر عبور حاصل کرنے کے اقدامات اٹھائے بزنس کونسل سی پیک منصوبہ میں صنعت وتجارت کے مواقعوں سے فائدہ حاصل کرے حکومت بھی چھوٹی سطح پر بزنس کمیونٹی کو اوپر لانے میں سہولیات مہیا کرے جس میں بنک سے آسان شرائط پر قرضہ جات سمیت دیگر معلوماتی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes