سرکاری کھال بند کر دیاکھال بند ہونے سے کاشتکاروں کی زیرکاشت فصلیں تباہ،کسانوں کا احتجاج

Published on June 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

بورے والا (یواین پی)پرائیویٹ کالونی مالک نے غیر قانونی طور پر کالونی سے گزرنے والا سرکاری کھال بند کر دیاکھال بند ہونے سے کاشتکاروں کی زیرکاشت فصلیں تباہ ہو گئیں کالونی مالک نے اپنے غیر قانونی عمل پر آواز اٹھانے والے کاشتکاروں پر دباو ڈالنے کے لیے تار وکھاد چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کرواد یا بااثر کالونی مالک کے خلاف پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ محکمہ مال سے غیر قانونی طور پر کھال بند کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق نواحی گاوں203 / ای بی کے رہائشی کاشتکاروں سلامت علی،محمد منیر،محمد شبیر، محمد خالد، ذوالفقارعلی، شوکت،ارشاد احمد، محمد شہباز اور دیگر نے گاوں میں مین لاہور روڈ برلب سڑک پرائیویٹ رہائش کالونی بنانے والے ڈویلپر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کالونی مالک نے اپنی کالونی سے گزرنے والا سرکاری کھال جو ان کے زمینوں کو سیراب کرتا تھا زبردستی مٹی ڈال کر غیر قانونی طور پر بند کر دیا جس سے فصلوں کو پانی کی فراہمی بند ہو جانے پر کھڑی فصلیںتباہ ہو گئی ہیں جس کے خلاف محکمہ مال کو کاروائی کے لئے درخواست دی گئی تو کالونی مالک نے اپنے غیر قانونی عمل پر پردہ ڈالنے اور اپنے خلاف کاروائی سے روکنے کے لیے الٹا مقامی کاشتکاروں کے خلاف تھانہ گگو منڈی میں تاراور کھاد چوری کا مقدمہ درج کروا دیا ہے کاشتکاروں نے ڈی سی وہاڑی اور محکمہ مال کے دیگر حکام سے سرکاری کھال چالوکروانے اور جھوٹا مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ تحصیلدار محمد اسحاق نے بتایا کہ سرکاری کھال بند کرنے کے خلاف درخواست پر قانونی کاروائی کر رہے ہیں کھال بند کرنا جرم ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题