کورونا کیسز ،وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے اوپر چلی گئی

Published on June 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) اسلام آباد میں کورونا کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا، وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان میں مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاو کی صورتحال مکمل قابو میں ہے، تاہم پیر کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں پھر سے اضافہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔میڈیاکے مطابق پیر کے روز اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز کرنے کے بعد 2.10 فیصد ہوگئی۔ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1236 ٹیسٹ کئے گئے، اس دوران 26 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ جبکہ دوسری جانب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے ملک بھر سے سامنے آنے والے کورونا اعداد و شمار بھی جاری کر دیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes